19 Years old

Hollywood-news (hollywood-news) کن رس یہ جھکی جھکی آنکھیں یہ رُکا رُکا لہجہ لب پہ بار بار آ کے ٹوٹتا ہُوا فقرہ گرد میں اٹی پلکیں دھُوپ سے تپا چہرہ سر جھُکائے آیا ہے ایک عمر کا بھُولا دل ہزار کہتا ہے ہاتھ تھام لُوں اس کا چُوم لُوں یہ پیشانی لَوٹنے نہ دُوں تنہا کوئی دل سے کہتا ہے سارے حرف جھُوٹے ہیں اعتبار مت کرنا! اعتبار مت کرنا 8 months ago via Web
Hollywood-news (hollywood-news) خُود سے مِلنے کی فُرصت کسے تھی اپنی پندار کی کرچیاں چُن سکوں گی شکستہ اُڑانوں کے ٹوٹے ہُوئے پر سیٹوں گی تجھ کو بدن کی اجازت سے رُخصت کروں گی کبھی اپنے بارے میں اِتنی خبر ہی نہ رکھی تھی ورنہ بچھڑے کی یہ رسم کب کی ادا ہو چکی تھی مرا حوصلہ اپنے دل پر بہت قبل ہی منکشف ہو گیا ہوتا لیکن _ یہاں خود سے ملنے کی فرصت کسے تھی 8 months ago via Web
Hollywood-news (hollywood-news) تُمھارا رویہ تُمھارا رویہ مرے ساتھ ایسا رہا ہے کہ جو ایک کہنہ سیاسی مُدبر کا کمسن صحافی کے ہمراہ ہوتا ہے ا۔ ہر حرف اپنے عواقب سے ہشیار ہر نقط تولا ہوا (مسئلہ فقرے بازی میں الجھا ہوا ) کوئی بات ایسی نہ ہو پائے ، جو بعد میں اُس کے حق میں خود اُس کی زباں سے چلایا ہُوا تیر بن جائے (اور وہ پشیمان ہو) 8 months ago via Web
Hollywood-news (hollywood-news) آئینہ لڑکی سرکوجھُکائے بیٹھی کافی کے پیالے میں چمچہ ہلا رہی ہے لڑکا،حیرت اور محبت کی شدت سے پاگل لانبی پلکوں کے لرزیدہ سایوں کو اپنی آنکھ سے چُوم رہا ہے دونوں میری نظر بچا کر اک دُوجے کو دیکھتے ہیں ہنس دیتے ہیں ! میں دونوں سے دُور دریچے کے نزدیک اپنی ہتھیلی پر اپنا چہرہ رکھے کھڑکی سے باہر کا منظر دیکھ رہی ہوں سوچ رہی ہوں گئے دنوں میں ہم بھی یونہی ہنستے تھ 8 months ago via Web